وزیر اعظم نواز شریف کراچی پہنچ گئے،امن و امان کے اجلاس کی صدارت کرینگے

جمعرات 10 جولائی 2014 11:30

وزیر اعظم نواز شریف کراچی پہنچ گئے،امن و امان کے اجلاس کی صدارت کرینگے

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف امن و امان کے سلسلہ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کے لیے کراچی پہنچ گئے ، کراچی آپریشن کے حوالے سے دس ماہ کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائیگی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم گورنر ہاؤس میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے ، اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیر اعلٰی قائم علی شاہ کے علاوہ ڈی جی رینجرز ، اعلٰی پولیس افسر اور دیگر حکام بھی شریک ہوں گے۔

آپریشن کے دوران 31 ہزار 336 ملزموں کو گرفتار کیا گیا ، رپورٹ کے مطابق 264 دہشتگردوں ، 336 بھتہ خوروں ، اغوا برائے تاوان کے 83 ، ٹارگٹ کلنگ ، قتل اور اقدام قتل کے 1 ہزار 26 ملزموں جبکہ 4 ہزار 663 منشیا ت فروشوں کو گرفتار کیا گیا ۔ پولیس کے ساتھ مقابلوں میں 392 ملزم مارے گئے جن میں دہشتگرد ، ٹارگٹ کلر ، بھتہ خور ، اغوا کار اور ڈاکو شامل ہیں۔