روز اول سے عوامی کی بنیادی ضروریات کو ترجیح دی، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

بدھ 9 جولائی 2014 18:46

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ جب سے صوبے میں مخلوط حکومت قائم ہوئی ہے ہم نے عوام کی ضروریات جن میں خاص طور پر صحت پانی بجلی شامل ہے کو ترجیح دی ہے تاکہ عوام کے مسائل حل ہوسکیں وزیر صحت رحمت صالح بلوچ محکمہ صحت میں جو انقلابی تبدیلیاں لارہے ہیں وہ قابل تعریف ہے میں ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ہم نے جب سے حکومت سنبھالی ہے ہمارے پاس وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں ۔

ہم عرصہ دراز کے گند کو صاف کررہے ہیں کیونکہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کے مسائل جلد از جلد حل ہوسکیں انہوں نے یہ بات بدھ کو سول ہسپتال کوئٹہ میں گائنی وارڈ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ اور مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید درانی بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ نئی گائنی وارڈ میں چار اضافی لیبر روم اور آپریشن تھیٹر بنایا گیا ہے تاکہ عوام کی خدمت کی جاسکیں انہوں نے کہاکہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم عوام کی خدمت بلا امتیاز کرنا چاہتے ہیں مگر کچھ مجبوریاں راستے میں آجاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس گائنی وارڈ کی تعمیر میں رکن صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ درانی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے میں ان کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان کے فنڈز سے ہی یہ گائنی وارڈ بنا ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے نزدیک تمام شعبے اہم ہے مگر ہم نے صحت تعلیم کے شعبے کو بڑی اہمیت دی ہے ۔کیونکہ یہ عوام کی ضروریات ہے اور اسے پورا کرنا ہماری ذمہ داری بنتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں عوام کے مسائل کا اندازہ ہے تاہم ہم بھر پور کوشش کررہے ہیں کہ عوام کی بلا امتیا زخدمت کی جائے اور جو وعدے ہم نے کئے ہیں اسے بلا امتیا زپورا کیا جائے یہ بھی حقیقیت ہے کہ ہمارے سامنے بہت سے مسائل ہے مگر ہم ان تمام مسائل کو عوام کے تعاون سے حل کرنے میں کامیاب ہوجائینگے ۔

متعلقہ عنوان :