وفاقی وزیراطلاعات کا پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کیخلاف الیکشن کمیشن جانے کے فیصلے کا خیر مقدم

بدھ 9 جولائی 2014 18:36

وفاقی وزیراطلاعات کا پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم نواز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف الیکشن کمیشن جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بھی سیاسی اور قانونی جنگ کے لئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے سیاسی اور قانونی جنگ کا آغاز کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، پی ٹی آئی سیاسی جنگ پر آمادہ ہے تو ہم بھی حاضر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے بھرپور تیاری کے ساتھ تحریک انصاف کی سیاسی اور قانونی چارہ جوئی کا جواب دے گی۔سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اسکے اتحادی اس سے قبل عام انتخابات میں وزیراعظم کے خلاف یہ اعتراضات ریٹرننگ افسروں اور ٹربیونلز کیسامنے پیش کرچکے ہیں جس میں انہیں منہ کی کھانا پڑی۔