Live Updates

ارسلان افتخار نے الیکشن کمیشن سے عمران خان کیخلاف فاروق ستار اور شیرافگن نیازی کے ریفرنسز سے متعلق ریکارڈ بھی مانگ لیا

بدھ 9 جولائی 2014 18:36

ارسلان افتخار نے الیکشن کمیشن سے عمران خان کیخلاف فاروق ستار اور شیرافگن ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار نے الیکشن کمیشن سے عمران خان کے خلاف ڈاکٹر فاروق ستار اور شیرافگن نیازی کے ریفرنسز سے متعلق ریکارڈ بھی مانگ لیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے صاحبزادے ڈاکٹر ارسلان افتخار نے عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ایک اور درخواست بھجوا دی ہے جس میں چئیرمین تحریک انصاف کے خلاف فاروق ستار اور شیرافگن نیازی کے ریفرنسز سے متعلق ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، ارسلان افتخار نے الیکشن کمیشن سے ریفرنسز سے متعلقہ دیگر دستاویزات کی نقول دینے کی بھی درخواست کی ہے۔

ارسلان افتخار نے بتایا کہ وہ لڑکی ٹیریان جیڈ کو ہر حال میں انصاف دلائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے ارکان جس کے خلاف مرضی چاہیں ریفرنس دائر کریں اس سے ان پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات