وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی کرکٹرز کو ٹیکس میں چھوٹ دینے سے معذرت

بدھ 9 جولائی 2014 18:28

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی کرکٹرز کو ٹیکس میں چھوٹ دینے سے معذرت

اسلام آباد / لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جولائی۔2014ء) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کرکٹرز کو ٹیکس میں چھوٹ دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے جائز مطالبات پر ضرورغورکیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور اظہر علی نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں مصباح الحق نے ایف بی آر کی جانب سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹیکس کے لیے بھیجے گئے نوٹسز پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز پر 10 فیصد ٹیکس کی شرح درست ہے کیونکہ کرکٹرز 5 سے 6 سال ہی پروفیشنل کرکٹر کھیلتا ہے لہٰذا گزشتہ 4 سال میں ٹیکس کا ریٹ 10 فیصد کے حساب سے لیا جائے اور اس سلسلے میں وزیرخزانہ ایف بی آر سے چار سال کے ٹیکس معاملات طے کرائیں۔

اس موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لئے ٹیکس دینا قومی فریضہ ہے لہٰذا ٹیکسز کے معاملات پر کرکٹرز کے تحفظات دور کرتے ہوئے ان کے جائز مطالبات منظور کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے مصباح الحق اور محمد حفیظ سمیت دیگر کھلاڑیوں کو ٹیکس کی ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کیے گئے تھے جس میں مصباح الحق کو 39 اور محمد حفیظ کو 37 لاکھ روپے ٹیکس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :