فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت میں 25روپے اضافہ کر دیا

بدھ 9 جولائی 2014 18:24

فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت میں 25روپے اضافہ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی بیس کلو کے تھیلے کی قیمت میں 25روپے اضافہ کردیا ۔ اضافے کے بعد تھیلے کی نئی قیمت 760روپے تک پہنچ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ فائن آٹے اور میدہ کی 84کلو کی بوری کی نئی قیمت 1330روپے مقرر کی گئی ہے۔ ترجمان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق قیمتوں میں اضافہ مارکیٹ میں گندم کی بڑھتی ہوئی قیمت کیوجہ سے کیا گیا ہے اوریہ اضافہ فوری نافذ العمل ہوگا۔