خورشید شاہ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، چیف الیکشن کمشنر کے نام پرتبادلہ خیال

بدھ 9 جولائی 2014 18:19

خورشید شاہ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، چیف الیکشن کمشنر کے نام ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جولائی۔2014ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے انہیں حکومتی مدت 4 سال کرنے سے متعلق تجویز پر اعتماد میں لیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے جے یو آئی(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور انتخابات اصلاحات سے متعلق تجویز پر غور کیا گیا جبکہ خور شید شاہ نے مولانا فضل الرحمان کو قومی اسمبلی کی مدت 4 سال کرنے کی تجویز اور چیف الیکشن کمشنر کے نام پر بھی اعتماد میں لیا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے خورشید شاہ کو تجاویز پر پارٹی مشاورت کے بعد مثبت پیش رفت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حکومتی مدت 4 سال کرنے کی تجویز اچھی بات ہے جس پر پارٹی سے مشاورت کے بعد جواب دیا جائے گااور ملک میں آئندہ چیف الیکشن کمشنر کسے ہونا چاہئے اس پر بھی تفصیلی مشاورت کی جائے گی