وزیراعلیٰ شہبازشریف کا ہربنس پورہ میں زیادتی کے بعد خاتون کے قتل کے واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب

بدھ 9 جولائی 2014 18:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں زیادتی کے بعد 30 سالہ خاتون کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کرنے کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :