کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل خالدربانی کی گورنرخیبرپختونخوا سے ملاقات

بدھ 9 جولائی 2014 18:16

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء)کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل خالدربانی نے بدھ کے روزگورنرہاوس پشاورمیں خیبرپختونخوا کے گورنر سردارمہتاب احمدخان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وہ کچھ دیر گورنر کے ساتھ رہے اورفاٹا کی شمالی وزیرستان ایجنسی میں جاری اقدامات کے تناظر میں صورتحال پرگفتگوکی۔ مزیدبرآں فاٹا میں بحیثیت مجموعی امن وامان کی صورتحال اورنقل مکانی کرنے والے قبائلی عوام کی دیکھ بھال کے حوالے سے معاملات بھی زیربحث آئے اورانہوں نے اس سلسلے میں صورتحال کومزید بہترخطوط پر استوار کرنے کے ضمن میں جاری اقدامات پر تبادلہ خیالات کیا۔