”پاک چین تعلقات کو مستحکم تر کرنے میں آپ کی خدمات قابل تحسین ہیں “

بدھ 9 جولائی 2014 16:41

”پاک چین تعلقات کو مستحکم تر کرنے میں آپ کی خدمات قابل تحسین ہیں “

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے سہ روزہ دورہ چین کے دوران وزیر اعلی کی ان خدمات کو ہر سطح پر سراہا گیا جو وہ پاکستان کیلئے چین کے تاریخی پیکیج اور اکنامک کوریڈور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کر رہے ہیں ،چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے وزیر اعلی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ پاک چین تعلقات کو مستحکم تر کرنے میں آپ کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ دورہ غیر معمولی طور پر مصروفیات کا حامل تھا ۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے تین دنوں میں چین کی 30سے زیادہ سرکاری اور غیر سرکاری کمپنیوں اور صنعتوں کے سربراہوں اور عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ اعلی چینی قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں۔

متعلقہ عنوان :