اسلام آبادہائی کورٹ نے نیکٹا کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کا نوٹی فکیشن کالعدم قراردیدیا

بدھ 9 جولائی 2014 16:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) اسلام آبادہائی کورٹ نے نیکٹا کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کا نوٹی فکیشن کالعدم قراردے دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل سنگل بینچ نے نیٹکا کے برطرف ملازمین کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی، سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے نیکٹا کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ نیکٹا کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کا اقدام نیکٹا ایکٹ سے متصادم تھا، اس لئے اسے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم کے ماتحت ہونا چاہیے اس کے علاوہ عدالت نے 15 جولائی 2013 کے کئے جانے والے تمام فیصلوں کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ نیشنل کاوٴنٹر ٹیرارزم اتھارٹی اپنے قیام سے ہی وزیر اعظم کے ماتحت تھی تاہم موجودہ حکومت نے 15 جولائی کو اسے وزارت داخلہ کے ماتحت کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :