حافظ گل بہادر جہاں بھی ملے گا مار دیا جائیگا ,عسکری حکام

بدھ 9 جولائی 2014 16:34

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء)عسکری حکام نے واضح کیا ہے کہ حافظ گل بہادر جہاں بھی ملے گا مار دیا جائیگا ۔نجی ٹی وی کے مطابق شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن کے دوران بدھ کو کمانڈر میجر جنرل ظفر اللہ خان نے میڈیا کو بریفنگ دی ہے۔انہوں نے بریفنگ کے دوران واضح طور پر کہا کہ حافظ گل بہادر جہاں بھی ملے گا اسے مار دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آپریشن کے دوران فوج نے میران شاہ کا 80 فیصد علاقہ کلیئر کروالیا ہے۔میجر ظفر اللہ خان نے بریفنگ میں مزید کہا کہ شمالی وزیرستان میں القاعدہ کی مجودگی کے شواہد ملے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آپریشن میں سول آبادی کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز سے جاری اس آپریشن میں متعدد مقامی اور غیر ملکی مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔