وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات , آپریشن ضرب عضب میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

بدھ 9 جولائی 2014 16:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نقل مکانی کر نیوالوں کی بحالی کیلئے جامع منصوبہ بندی کرلی ہے , ضرب عضب کی تکمیل کے بعد متاثرین کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائیگا وزیراعظم میاں نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے جس میں آپریشن ضرب عضب میں اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں آپریشن ضرب عضب میں اب تک کی پیش رفت اورآئی ڈی پیز کے معاملات پرگفتگو کی گئی جبکہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن ضرب عضب پلان کے مطابق کامیابی جاری ہے اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ ضرب عضب کی تکمیل سے پاکستان پرامن ملک بنے گاافواج پاکستان کی مہارت کی وجہ سے عوام کا نقصان نہیں ہورہا،وزیر اعظم نے کہاکہ فوج سمیت تمام اداروں کا مربوط انداز میں کام کرنا باعث اطمینان ہے

متعلقہ عنوان :