پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہبود آبادی کا عالمی دن کل منایا جائے گا

بدھ 9 جولائی 2014 15:59

اسلام آباد،جہانیاں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9جولائی 2014ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہبود آبادی کا عالمی دن 11جولائی جمعہ کو منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں آبادی کے حوالے سے سیمینارز ،واکس اورمختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران ماہرین کم آبادی کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے ۔

(جاری ہے)

اس دن کے منانے کا مقصد عوام کو دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے نتیجے میں پیدا شدہ مسائل سے آگاہ کرنا ہے آبادی کا یہ عالمی دن اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے زیر اہتمام 1989 ء سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں منا یا جا رہا ہے۔