عید کی آمد کیساتھ ہی بازاروں میں خریداروں کا رش روز بروز بڑھنے لگا

بدھ 9 جولائی 2014 15:21

عید کی آمد کیساتھ ہی بازاروں میں خریداروں کا رش روز بروز بڑھنے لگا

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9جولائی 2014ء) عید کی آمد کیساتھ ہی بازاروں میں خریداروں کا رش روز بروز بڑھنے لگا جس پر انتظامیہ نے اپنے اپنے اضلاع میں تمام اہم بازاروں میں پولیس اہلکاروں کیساتھ ساتھ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگانا شروع کردی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے انتظامیہ نے تاجر تنظیموں سے استدعا کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی اپنی مارکیٹوں اور بازاروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ان سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جرائم پیشہ لوگوں کو قابو کرنے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :