پیپلز پارٹی نے کسی بھی سیاسی جماعت سے زیادہ قربانیاں دیں، جہانگیر بدر

بدھ 9 جولائی 2014 14:27

پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9جولائی 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر جہانگیر بدر نے کہا کہ ملک کی سیاسی تاریخ میں ذولفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کو شب خون مار کر جس انداز میں ایک اّمر نے جمہوریت کا خاتمہ کیا اّج اس کوئی نام لینے والا نہیں جب کہ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی ہو توگڑھی خدا بخش میں جیالوں کا جمع غفیر جمع ہوتا ہے۔

یہ بات انہو ں نے یہا ں اپنے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا کی سیاسی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں قربانیاں دینے، کوڑے کھانے اور قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنے کا ریکارڈ پاکستان پیپلزپارٹی کا ملے گا، کسی اور سیاسی جماعت کا نہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر جہانگیر بدر کے اعزاز میں سابق صدر چوہدری محمداشرف گوندل ، محمد اقبال ایڈووکیٹ اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیاجس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے علاوہ بیلجیم کے پی پی پی کے صدر حاجی وسیم اور ان کے ساتھیوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :