نواز شریف آرٹیکل 62 ,63 پر پورا نہیں اترتے،پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا

بدھ 9 جولائی 2014 14:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا بدھ کوتحریک انصاف کے رہنماء علی محمد خان اور مراد سعید نے وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی کی مصدقہ نقول حاصل کرنے کیلئے درخواست دیدی-اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف ہیلی کاپٹر خریداری کیس میں سزا یافتہ ہیں اس کے علاوہ بیرون ملک جانے سے متعلق بھی وزیراعظم نے جھوٹ بولا اس لیے وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے لہذا وہ صادق اور امین نہیں رہے-انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف قومی اسمبلی کے رکن بننے کے بھی اہل نہیں ہیں- تحریک انصا ف کی رہنما شیریں مزاری نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف صادق اور امین نہیں ، انہیں ہیلی کاپٹر کیس اور اصغر خان کیس میں سزا سنائی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

شیریں مزاری نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے لئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ نواز شریف 10 سال کی ڈیل پر ملک سے باہر گئے اور بعد میں انہوں نے جھوٹ بولا ، اس لئے وہ آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے ۔