شمالی وزیرستان , سیکیورٹی فورسز کی بمباری سے11 دہشت گرد ہلاک اور , تین ٹھکانے تباہ

بدھ 9 جولائی 2014 13:51

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بمباری سے11 دہشت گرد ہلاک اور ان کے تین ٹھکانے تباہ کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج کا آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری ہے،سیکیورٹی فورسز نے تازہ کارروائی رات تقریباً 3 بجے کی جس میں تحصیل شوال کے علاقے زوئی درہ سیدگی میں جیٹ طیاروں سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

کارروائی میں 11دہشت گرد ہلاک اور ان کے تین ٹھکانے تباہ کردئیے گئے جبکہ میران شاہ میں گھر گھر تلاشی کا عملی جاری ہے ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اکثریت غیر ملکی جنگجو ہیں۔ذرائع کے مطابق میرانشاہ میں آپریشن ضرب عضب کے دور ان بڑے علاقے کو دہشت گردوں سے خالی کروالیا گیا ۔