عابد شیر علی ٹی وی مذاکروں میں قوم کا سرکھانے کی بجائے لوڈ شیڈنگ کم کرنے پر توجہ دیں‘ خدیجہ فاروقی

بدھ 9 جولائی 2014 13:20

لاہو(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) )مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی صدر و رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے کہا ہے کہ عابد شیر علی ٹی وی مذاکروں میں قوم کاسرکھانے کی بجائے لوڈ شیڈنگ کم کرنے پر توجہ دیتے تو روزہ دار حکمرانوں کو جھولیاں اٹھا کر بددعائیں نہ دے رہے ہوتے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جان لیوا گرمی میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کے قتل کی ایف آئی آر وزیر پانی و بجلی کے خلاف درج ہونی چاچاہیے ۔

خدیجہ فاروقی نے کہا کہ مغرب عشاء اور فجر کی نماز پڑھتے ہوئے جب بجلی چلی جاتی ہے تو روزہ دار حالت نماز میں نااہل حکمرانوں کو بددعائیں دیتے ہیں روزہ داروں کی بددعاؤں کی وجہ سے حکمران عبرتناک انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ 5ارب روپے ریلیف پیکیج لاہور میں خرچ ہورہا ہو تو ہو ،صوبہ کے 35اضلاع میں عوام کو کہیں سستی اشیاء نہیں مل رہیں۔

متعلقہ عنوان :