دورہ سری لنکا کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان، یونس خان ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم میں شامل
بدھ 9 جولائی 2014 13:01
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9جولائی 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا، آل راؤنڈر یونس خان ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم میں شامل جبکہ محمد حفیظ ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے پر مشتمل سیریز کا آغاز 6 اگست کو گال میں ٹیسٹ میچ سے ہوگا جس کے لئے پی سی بی نے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔
حیران کن طور پر یونس خان کو ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بولر عمرگل اور محمد عرفان کو فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ سابق کپتان محمد حفیظ بھی سلیکٹر کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد انہیں ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا جبکہ ٹیسٹ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، خرم منظور، شان مسعود، اظہر علی، سرفراز احمد، وہاب ریاض، سعید اجمل، مصباح الحق، اسد شفیق، محمد طلحہ، جنید خان، عمر اکمل، عبدالرحمان اور راحت علی ہیں۔(جاری ہے)
سری لنکا کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ایک روزہ میچز کی سیریز کے لئے قومی ٹیم میں فواد عالم، صہیب مقصود، ذوالفقار بابر، شرجیل خان، محمد حفیظ، شاہد آفریدی، انور علی، محمد طلحہ، وہاب ریاض، سعید اجمل، مصباح الحق، یونس خان، عمر اکمل اور سرفراز احمد کو شامل کیا گیا ہے جبکہ دونوں طرز کی کرکٹ میں مصباح الحق قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.