بنوں میں نامعلوم ملزمان کی رکشے پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

بدھ 9 جولائی 2014 12:28

بنوں میں نامعلوم ملزمان کی رکشے پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9جولائی 2014ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل بنوں میں رکشہ پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بنوں کے علاقے جی ٹی ایس چوک کے قریب رکشہ میں سوار 6 افراد جارہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مسافر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ 4 زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تام ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :