پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا، دو مختلف کارروائیوں میں سات بم ناکارہ بنا دیئے گئے
بدھ 9 جولائی 2014 12:14
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9جولائی 2014ء) پشاور شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ، دو مختلف کارروائیوں میں سات بم ناکارہ بنا دیئے گئے۔ پشاور پولیس کے مطابق پجگی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے موٹروے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور زخمی ہو گیا جس سے جائے وقوعہ پر کارڈ گر گیا ۔
(جاری ہے)
پولیس نے کارڈ پر درج پتہ پر کارروائی کی اور مکان سے چار بم ، دو دستی بم ، ڈیٹونیٹر اور پستول کے سائلنسر برآمد کر لئے ۔
پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا جس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر چاروں بموں کو ناکارہ بنا دیا ۔ مکان سے 65 ہزار روپے بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق مکان میں مقیم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ دوسری جانب متھرا میں بھی پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مارا جس میں موجود دہشتگرد فائرنگ کے تبادلے کے بعد فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مکان سے تین بم برآمد کر لئے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.