آپریشن ضرب عضب: رجسٹرڈ آئی ڈی پیز کی تعداد ساڑھے 8 لاکھ سے تجاوز

بدھ 9 جولائی 2014 11:48

آپریشن ضرب عضب: رجسٹرڈ آئی ڈی پیز کی تعداد ساڑھے 8 لاکھ سے تجاوز

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9جولائی 2014ء) آپریشن ضرب عضب کے باعث شمالی وزیرستان سے مختلف علاقوں میں ہجرت کر کے آنے والے آئی ڈی پیز کی تعداد ساڑھے 8 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ فیڈرل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث ہجرت کر کے آنے والے رجسٹرڈ آئی ڈی پیز کی تعداد رجسٹرد آئی ڈی پیز کی تعداد 8 لاکھ 52 ہزار 495 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

ایف ڈی ایم اے کے مطابق پشاور میں مزید 2265 خاندانوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے جب کہ بنوں میں 2419 اور کرم ایجنسی میں 224 خاندانوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔

ایف ڈی ایم اے کے مطابق آج تحصیل میر علی میں متاثرین کی رجسٹریشن کی جائے گی جب کہ حیات آباد میں آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ ماہ آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا تھا جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگوں نے بنوں، کوہاٹ، ڈیرہ غازی خان اور لکی مروت سمیت ملک کے مختلف علاقوں کی جانب نقل مکانی شروع کردی تھی۔ حکومت اور پاک فوج کی جانب سے آئی ڈی پیز کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے شہروں میں علاقوں کیمپس بھی قائم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :