محترمہ فاطمہ جناح کی سینتالیسیویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

بدھ 9 جولائی 2014 11:41

محترمہ فاطمہ جناح کی سینتالیسیویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9جولائی 2014ء) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی سینتالیسیویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے ، ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی ریفرنسز اور تعزیتی تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ محترمہ فاطمہ جناح تحریک پاکستان میں بے مثال کردار ادا کیا ۔ 1929 میں قائد اعظم کی اہلیہ کے انتقال کے بعد ان کی زندگی یکسر بدل گئی ۔

(جاری ہے)

محترمہ نے قائداعظم کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے برصغیر کی مسلم خواتین کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کر کے حصول پاکستان کی منزل کو آسان تر کر دیا ۔ ان کی گراں قدر خدمات پر قوم نے انہیں مادر ملت کا خطاب دیا۔ 1964 میں پیرانہ سالی کے باوجود قوم اور جمہوریت کی خاطر فوجی آمر جنرل ایوب کا مقابلہ کیا اور شمع جمہوریت کہلائیں ۔ ایک آمر کے خلاف انتخابات میں حصہ لے کر انہوں نے معاشرے میں پسے ہوئے طبقات اور بالخصوص خواتین کو مشکلات کے سامنے ڈٹ جانے کا سبق بھی دیا ۔ 9 جولائی 1967 کو تہتر برس کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کر گئیں ۔ پاکستانی قوم ان کی گراں قدر قومی خدمات پر انہیں آج بھی یاد کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :