آپریشن ضرب عضب، میرانشاہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 11 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

بدھ 9 جولائی 2014 11:26

آپریشن ضرب عضب، میرانشاہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 11 دہشتگرد ہلاک، ..

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9جولائی 2014ء) میرانشاہ میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے۔ پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے علاقے درہ سیدگی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جیٹ طیاروں کی بمباری سے دہشت گردوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے جب کہ میران شاہ میں گھر گھر تلاشی کا عملی جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ ماہ شروع کئے جانے والے آپریشن ضرب عضب میں اب تک 400 سے زائد دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 70 سے زائد ٹھکانے اور بارودی مواد بنانے والی فیکٹریاں تباہ کی جا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :