شرارت کا الزام،بہاول میں سنگدل ماں نے سات سالہ معصوم بیٹے کو بڑے بیٹے کی ساتھ مل کر تشدد کرکے قتل کر دیا

منگل 8 جولائی 2014 23:23

شرارت کا الزام،بہاول میں سنگدل ماں نے سات سالہ معصوم بیٹے کو بڑے بیٹے ..

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جولائی۔2014ء) یزمان کے علاقہ میں سنگدل ماں نے اپنے ہی سات سالہ معصوم بیٹے کو شرارت کے الزام میں بڑے بیٹے کی ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ئزمان میں ماں نے اپنے بڑے بیٹے مدثر کے ساتھ مل کر اپنے سات سالہ بیٹے علی حیدر شرارت کرنے پر ڈنڈوں سے زدوکوب کیا معصوم بچہ یہ تشدد برداشت نہ کرسکا اورجاں بحق ہوگیا ۔پولیس تھانہ سٹی یزمان نے بچے کے باپ منیر احمد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے بچے کی ماں اور بڑے بیٹے کو گرفتار کرلیا ۔دوران تفتیش اپنا گناہ تسلیم کرلیا۔

متعلقہ عنوان :