پیپلزپارٹی نے حکومتی مدت 5 سال کے بجائے 4 سال کرنے کی تجویز دے دی

منگل 8 جولائی 2014 14:44

پیپلزپارٹی نے حکومتی مدت 5 سال کے بجائے 4 سال کرنے کی تجویز دے دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8جولائی 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے مسائل کے حل کے لئے تجویزدی ہے کہ حکومت کی مدت کم کر کے 5 سال کے بجائے 4 سال کردی جائے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی مدت کم کرنے سے سارے جھگڑے ختم ہوجائیں گے، موجودہ حکومت کی مدت ختم ہونےکے بعد حکومت کی مدت 4 سال کیلیےکر دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جب جمہوریت مستحکم ہوجائے تو حکومت کی مدت دوبارہ 5 سال کردی جائے۔

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنرکیلیےصرف جج کے ہونےکی پابندی کے باعث آپشنزمحدود ہیں، موزوں جج نہ ملا تو چیف الیکشن کمشنر کہاں سے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے چیف کو بااختیار ہونا چاہیئے کیوں اس عہدے پر براجمان شخص کا کردار ایک ممبر جتنا ہوتا ہے۔