امریکا کے دھڑ جڑے بھائی ڈونی اور ٹونی 62 سال کے ہوگئے

پیر 7 جولائی 2014 00:43

امریکا کے دھڑ جڑے بھائی ڈونی اور ٹونی 62 سال کے ہوگئے

اوہائیو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جولائی۔2014ء) امریکا میں دھڑ جڑے دو بھائیوں کو اٹوٹ بندھن جڑے 62 سال بیت گئے‘ زندگی کا حیرت انگیز ساتھ جاری رہنے کی سالگرہ اوہائیو میں منائی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پانچ جولائی کو پیدا ہونے والے ڈونی اور رونی میں قدرت نے ایسا جوڑ ڈالا جو ٹوٹے نہیں ٹوٹتا زندگی کے باسٹھ سال آٹھ ماہ اور آٹھ دن مکمل کرنے کے بعد یہ دونوں امریکا کے سب سے طویل العمر دھڑ جڑے بھائی بن چکے ہیں۔

سنگ میل عبور کرنے کی خوشی میں ان کے گھر پارٹی کا انعقاد ہوا جہاں مہمانوں کی تواضع اس خوبصورت اور لزیذ کیک سے کی گئی۔ قومی ریکارڈ کے بعد ان کی نظریں بین الاقوامی ریکارڈ پر مرکوز ہیں‘ بشرط حیات آئندہ سال ڈونی اور رونی ائندہ سال دنیا کے سب سے طویل العمر دھڑ جڑے بھائی بن سکتے ہیں۔