ارسلان افتخارعمران خان کو نااہل قرار دینے کیلئے الیکشن کمیشن پہنچ گئے
پیر 7 جولائی 2014 15:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نااہل ثابت کرنے کے لئے الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دینے کے لئے ارسلان افتخار نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور ان کے جمع شدہ کاغذات نامزدگی حاصل کئے جس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ارسلان افتخار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق انہوں نے آئین کے آرٹیکل 62، 63 کی خلاف ورزی کی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نےکاغذات نامزدگی میں اپنے 2 بچوں سلمان اور قاسم کا ذکرکیا مگر ایک بچی ٹریین جیٹ خان کے بارے میں نہیں بتایا اور اسی قسم کی کئی غلط بیانیوں کے حوالے سے دستاویزات موجود ہیں جسے سامنے رکھتے ہوئے پی ٹی آئی سربراہ کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔(جاری ہے)
ارسلان افتخار کا کہنا تھا کہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹ مینٹ میں تقرری پر عمران خان نے ان پر بے بنیاد الزامات لگائے اور اب بھی چیلنج کرتا ہوں کہ الزامات ثابت ہونے پر عمران خان جو سزا تجویز کریں گے وہ قبول کرنے کو تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے والد اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری بھی عمران خان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔عمران خان کیخلاف کارروائی کے دوران بیرون مدد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ارسلان افتخار کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف ثبوت اکھٹے کرنے کے لئے امریکی عدالت سے بھی رابطہ کیا ہے اور جلد امریکی عدالت کا عمران خان کیخلاف فیصلے کو ریفرنس میں شامل کیا جائے گا۔ سیاسی میدان میں قدم رکھنے کے حوالے سے ارسلان افتخار کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنا کوئی بری بات نہیں، عوام کی خدمت کرنا ثواب کا کام ہے تاہم مسلم لیگ نون کے پلیٹ فارم سے سیاست میں قدم نہیں رکھوں گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.