خیبرپختونخوا حکومت نے آئی ڈی پیز میں رقم کی فراہمی شروع کردی

پیر 7 جولائی 2014 13:01

خیبرپختونخوا حکومت نے آئی ڈی پیز میں رقم کی فراہمی شروع کردی

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء) خیبرپختونخوا حکومت نے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقم کی فراہمی شروع کردی . خیبرپختونخوا حکومت نے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے متاثرہ خاندانوں میں رقم کی فراہمی کا عمل شروع کردیا جبکہ پہلے مرحلے میں 113 متاثرہ خاندانوں کو رقم فراہم کردی گئی۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا حکومت نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے باعث متاثرہ خیموں میں قیام پذیر رجسٹرڈ متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقم کی فراہمی کا عمل شروع کردیا جبکہ امدادی رقوم موبائل فون سمز کے ذریعے کی جارہی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں 113 متاثرہ خاندانوں کو امدادی رقم دی گئی۔

حکومت کی جانب سے متاثرین کو رمضان پیکج کی مد میں 5 ہزار روپے اور مکان کے کرائے کی مد میں 3 ہزار روپے دیئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :