کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں دو دہشت گردوں سمیت تین ملزم ہلاک

پیر 7 جولائی 2014 11:01

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں دو دہشت گردوں سمیت تین ملزم ہلاک

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء) کراچی میں کریکر اور بال بم دھماکوں میں دو افرد زخمی ہو گئے۔ بلدیہ اتحاد ٹاؤن اور کھارادر میں مبینہ پولیس مقابلےمیں دو دہشت گردوں سمیت تین ملزم مارے گئے۔ بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگرد مارے گئے۔ کھارا در میں بھی ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں ہلاک ہونے والے دونوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ سے ہے۔ دوسری جانب پولیس نے خفیہ اطلاع پر کھارا در کے علاقے میں چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک اور دو فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

پولیس نے کارروائی کے دوران اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد بنارس پل کے قریب دکان پر بال بم پھینک کر فرار ہو گئے جو دھماکے سے پھٹ گیا۔ واقعہ میں دکان کا بیرونی حصہ تباہ ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر لیاری چاکیواڑہ میں جوئے کے اڈے پر دستی بم حملے میں دو افراد زخمی ہو گئے جبکہ طارق روڈ پر پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ماڑی پور میں بھی پولیس نے متعددوارداتوں میں ملوث دو ملزموں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

کراچی میں کریکر اور بال بم دھماکوں میں دو افرد زخمی ہو گئے۔ بلدیہ اتحاد ٹاؤن اور کھارادر میں مبینہ پولیس مقابلےمیں دو دہشت گردوں سمیت تین ملزم مارے گئے۔

کراچی: (دنیا نیوز) بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگرد مارے گئے۔

کھارا در میں بھی ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں ہلاک ہونے والے دونوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ سے ہے۔ دوسری جانب پولیس نے خفیہ اطلاع پر کھارا در کے علاقے میں چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک اور دو فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت نہیں ہو سکی۔

پولیس نے کارروائی کے دوران اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد بنارس پل کے قریب دکان پر بال بم پھینک کر فرار ہو گئے جو دھماکے سے پھٹ گیا۔ واقعہ میں دکان کا بیرونی حصہ تباہ ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر لیاری چاکیواڑہ میں جوئے کے اڈے پر دستی بم حملے میں دو افراد زخمی ہو گئے جبکہ طارق روڈ پر پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ماڑی پور میں بھی پولیس نے متعددوارداتوں میں ملوث دو ملزموں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/227899#sthash.JZJYHu0I.dpuf

متعلقہ عنوان :