سوشل میڈیا پر آئی ایس آئی، فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اتوار 6 جولائی 2014 00:36

سوشل میڈیا پر آئی ایس آئی، فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف ..

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جولائی۔2014ء) حکومت نے سوشل میڈیا پر فوج اورآئی ایس آئی کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے ان کی باضابطہ منظوری بھی دیدی ہے اور پیمرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے افراد پر نظر رکھیں جو بے بنیاد پروپیگنڈا کررہے ہیں ۔کیونکہ اس سے مذہبی جذبات اور بیرون ملک پاکستان دشمن عناصر کو پاکستان کے خلاف انگلیاں اٹھانے کا موقع مل جاتا ہے ۔