جسٹس ناصرالملک نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان عہدے کا حلف اٹھا لیا
اتوار 6 جولائی 2014 12:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جولائی۔2014ء) جسٹس ناصرالملک نے ملک کے بطور 22 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی پاکستان کے21ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے65 سال کی عمر تک پہنچنے کے بعد ریٹائر ہوگئےجس کے بعد نئے نامزد چیف جسٹس ناصر الملک نے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر ممنون حسین سے عہدے کا حلف لیا۔
حلف برداری تقریب میں وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان ، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی، چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری ، وفاقی وزرا، جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سپریم کورٹ کے ججز نے بھی شرکت کی۔جسٹس ناصرالملک 8 اگست 1950 کو خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پیدا ہوئے۔(جاری ہے)
انہوں نے انر ٹیمپل ان لندن سے 1976 میں بار ایٹ لاء کی ڈگری حاصل کی،نئے چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے طور پر بھی فرائض سرانجام دیے ہیں۔
جسٹس ناصرالملک ان 7 ججز میں شامل تھے جنھوں نے 3 نومبر2007 کو پی سی او کیخلاف حکم امتناع جاری کیا تھا اور اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے روکا تھا۔ جسٹس ناصر الملک کی ریٹائرمنٹ پر اگلے سال اگست میں جسٹس جواد ایس خواجہ محض 24 دن کیلیے چیف جسٹس بنیں گے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.