اعصام الحق کی جوڑی کو ومبلڈن کے مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا

ہفتہ 5 جولائی 2014 23:32

اعصام الحق کی جوڑی کو ومبلڈن کے مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں شکست کا ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جولائی۔2014ء) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کی روسی ساتھی ویرا ڈوشیوینا کو ومبلڈن ٹینس کے مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں سربین اور آسٹریلوی کھلاڑی پر مشتمل جوڑی نے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری گرینڈ سلیم ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل مقابلے میں اعصام الحق اور ان کی روسی ساتھی کو سربین کھلاڑی نیناد زیمونجک اور اور ان کی آسٹریلوی ساتھی سمانتھا اور ٹوسر کا سامنا تھا جس میں سربین اور آسٹریلوی کھلاڑی کی جوڑی کامیاب رہی اور اعصام اور ڈوشیوینا کو اسٹریٹ سیٹ میں 5-7 اور 2-6 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

اس سے قبل ویمنز سنگل ایونٹ کے فائنل میں چیک ری پبلک کی پیٹرا ویٹووا نے کینیڈا کی یوگینی بوچارڈ کو 3-6 اور 0-6 سے شکست دے کر ویمنز سنگل کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور ڈوشیوینا نے برطانوی جوڑی کو ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔