ارسلان افتخار کی تقرری میں وزیراعظم نوازشریف کا کوئی کردار نہیں تھا، میرحاصل بزنجو
ہفتہ 5 جولائی 2014 17:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5جولائی 2014ء) بلوچستان میں بر سراقتدار جماعت نیشنل پارٹی کے صدر میر حاصل بزنجونے کہا ہے کہ ارسلان افتخار نے انویسٹمنٹ بورڈ کا رکن بنانے کی خود درخواست کی تھی اس میں وزیراعظم نوازشریف یا وفاقی حکومت کا کوئی کردار نہیں تھا۔ اسلام آباد میں وزیر اعلی بلوچستان عبدالمالک بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران میر حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ ارسلان افتخار کی بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کے وائس چیئرمین نامزدگی میں وزیراعظم نوازشریف یا وفاقی حکومت کا کوئی کردار نہیں تھا، انہوں نے بورڈ کا رکن بننے کی درخواست کی تھی جسے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے قبول کیاتھا جب کہ اس حوالے سے عمران خان کا بیان افسوسناک ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا تھا کہ ماضی میں بلوچستان میں کرپشن عام تھی لیکن ان پر کوئی ایک روپے کی بھی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا ۔
(جاری ہے)
ریکوڈک کا معاملہ بین الاقوامی عدالت میں ہے، اس سلسلے میں متعلقہ کمپنی کی جانب سے ان سے کئی مرتبہ معاملہ حل کرنے کے لئے رابطہ کیا گیا، اس سلسلے میں انہوں نے وفاقی حکومت سے بات کی جس پر مرکز اور صوبے کے ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس معاملے کے حل کے لئے بات چیت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے صدر اور دیگر دوستوں نے کہا کہ ارسلان افتخارکو بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ میں عہدہ دینے کا فیصلہ غلط ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے معاملے پر صوبے کو اختلافات ہیں کیونکہ صوبے میں عسکریت پسندوں کی جانب سے گزشتہ خانہ شماری میں بھی نشانہ بنایا گیا تھا اس کے علاوہ صوبے میں موجود افغان مہاجرین مردم شماری کو متاثر کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورت حل گزشتہ برس کی نسبت کافی بہتر ہے تاہم ایران جانے والے زائرین کو 700 کلو میٹر تک سیکیورٹی فراہم کرنا ناممکن ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.