فرزانہ قتل کیس؛ مقتولہ کے باپ اور سابق شوہرسمیت 5 ملزمان پرفرد جرم عائد

ہفتہ 5 جولائی 2014 14:07

فرزانہ قتل کیس؛ مقتولہ کے باپ اور سابق شوہرسمیت 5 ملزمان پرفرد جرم عائد

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5جولائی 2014ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فرزانہ قتل کیس میں مقتولہ کے سابق شوہر اور باپ سمیت 5 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ لاہورمیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں فرزانہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران عدالت نے مقتولہ فرزانہ کے باپ، سابق شوہر، دو بھائیوں اور ایک کزن پرفرد جرم عائد کردی ہے۔ عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے 7 جولائی کو گواہوں کو طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فرزانہ کو لاہور ہائی کورٹ کے سامنے اینٹیں مار کر قتل کردیا گیا تھا وزیر اعظم کے نوٹس پر مقتولہ کے قتل کے الزام پر پانچوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :