انصاف کاایک اور عہدتمام،چیف جسٹس تصدق جیلانی ریٹائرہوگئے
ہفتہ 5 جولائی 2014 13:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5جولائی 2014ء) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی آج پانچ جولائی کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ عدلیہ کیلئے معروف ترانے انصاف سب کیلئے کے خالق ' پاکستان کے اکیسویں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی ملک کے اعلٰی ترین عدالتی عہدے کی قبا 5 جولائی کی شب بارہ اتار دیں گے۔
آپ 6 جولائی 1949 کو ملتان میں پیدا ہوئے۔
تصدق حسین جیلانی 07 اگست 1994ء کو لاہور ہائیکورٹ جبکہ 31 جولائی 2004ء کو سپریم کورٹ کے جسٹس مقرر ہوئے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے 03 نومبر 2007ء کو پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار کیا۔
پیپلز پارٹی کی حکومت بننے پر ستمبر 2009ء میں آئین کے تحت حلف لے کر دوبارہ سپریم کورٹ کا حصہ بنے ۔ انہیں 12 دسمبر 2013 کو چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کیا گیا۔بطور چیف جسٹس 6 ماہ 25 دن کی مدت میں انہوں نے 05 از خود نوٹس لئے ۔ جن میں پشاور چرچ حملہ ' سفارتخانوں میں مشین ریڈیبل پاسپورٹ کی عدم دستیابی ' اسلام آباد کچہری دھماکا ' زیادتی کا شکار مظفر گڑھ کی طالبہ کی خود سوزی اور پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو لاہور کچہری میں سنگسار کئے جانے کا واقعہ شامل ہیں۔
بطور چیف جسٹس انہوں نے پی سی او سے متعلق پرویز مشرف کی نظر ثانی درخواست ' بلدیاتی انتخابات اور اقلیتوں کے تحفظ جیسے اہم امور پر بھی فیصلے صادر کیے۔ س
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.