وزیر اعظم نواز شریف سے چوہدری نثار کی ملاقات، گلے شکوے دور کرانے کی کوششیں

ہفتہ 5 جولائی 2014 11:31

وزیر اعظم نواز شریف سے چوہدری نثار کی ملاقات، گلے شکوے دور کرانے کی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5جولائی 2014ء) اطلاعات ہیں کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو منا لیا ہے ، اور ان کے گلے شکوے دور ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری نثار کی لاہور میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے ، جس میں ان کے گلے شکوے دور کر دئیے گئے ہیں، اور انہوں نے اپنی ناراضگی ختم کر لی ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے فہم و فراست سے کام لیتے ہوئے ان کو راضی کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ کا ایک وفد ان سے ملنے گیا تھا مگر ان کو منانے میں ناکام رہا تھا، جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گزشتہ روز ان سے ملاقات کی،اوروہ بھی ناکام رہے، تا ہم وہ وزیر داخلہ کو اسلام آباد سے لاہور اپنے ساتھ لے آئے تھے، جہاں ان کی ملاقات وزیر اعظم سے ہوئی،اور ان کی ناراضگی دور ہو گئی ہے۔ اس ملاقات میں شہباز شریف بھی موجود تھے.