سعودی عرب کے دارالحکومت میں خود کش دھماکہ

ہفتہ 5 جولائی 2014 11:25

سعودی عرب کے دارالحکومت میں خود کش دھماکہ

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5جولائی 2014ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک خودکش حملے کی اطلاعات ہیں۔ عرب ٹی وی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے جب دیکھا کہ وہ سیکیورٹی فورسز کے گھیرے میں آچکا ہے تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

(جاری ہے)



خودکش بمبار کا تعلق القاعدہ سے بتایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ ایک سرکاری عمارت میں ہوا، لیکن ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں، اور یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ سرکاری عمارت کس محکمے کی ہے۔

متعلقہ عنوان :