ورلڈ کپ فٹ بال میں جرمنی فرانس کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
جمعہ 4 جولائی 2014 23:46
ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جولائی۔2014ء) جرمنی نے ایک دلچسپ اور سنسی خیز مقابلے کے بعد فرانس کو ورلڈ کپ فٹبال کےپہلے کوارٹر فائنل میں شکست دے کر مسلسل چوتھی بار سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے جبکہ فرانس اب ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے۔ریو ڈی جنیرو کے خوبصورت گراؤنڈ پر شائقین فٹبال کو ایک شاندار میچ دیکھنے کو ملا اورکھیل کے آغاز کے ساتھ ہی دونوں ٹیموں نے تیزی سے مووز بنانی شروع کردیں۔
جرمنی نے فرانس کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئےجس کی وجہ سے فرانس کے دفاعی کھلاڑی چکرا کر رہ گئے۔ کھیل کے 12 ویں منٹ میں جرمن فارورڈ ہیملز نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی جس کے ساتھ ہی فرانس کے تماشائیوں پر جیسے سکوت طاری ہوگیا ہو جبکہ جرمن شائقین کا جوش دیدنی تھا۔(جاری ہے)
ایک گول خسارے میں جانے کے بعد فرانس نے کئی خوبصورت مووز بنائے اور جرمنی کے گول پوسٹ پر کئی حملے کئے لیکن جرمن دفاعی کھلاڑیوں کی حکمت عملی سے فرانس کے تمام حربے ناکام ہوگئے،ہاف ٹائم کے بعد کھیل میں زبردست جوش اور تیزی دیکھنے میں آئی بالخصوص فرانس کے فارورڈز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور گول برابر کرنے کی سر توڑکوشش کی تاہم جرمن گول کیپر مینوئل نائر ایک بار پھر فرانس کے فارورڈز کے سامنے دیوار ثابت ہوئے اور دو شاٹس جو یقینا گول تھے نائر نے روک لئے۔
کھیل کے اختتام تک فرانس نے بھرپور کوشش کی لیکن فائنل ویسل کےساتھ ہی جرمنی چوتھی بار ورلڈ کپ فٹبال کےسیمی فائنل میں پہنچ گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
-
ڈاکٹرز کی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.