کراچی میں طالبان کی فلاحی تنظیم
جمعہ 4 جولائی 2014 23:17
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جولائی۔2014ء) انٹیلی جنس اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے قاری شکیل گروپ نے کراچی میں ایک فلاحی تنظیم بنالی ہے۔ڈان نیوز کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے کراچی میں کالعدم تحریک طالبان قاری شکیل گروپ نے الصافی مہمند ویلفیئر ایسوسی ایشن تشکیل دینے کا انکشاف کیا ہے۔اس حوالے سے پولیس کے اعلیٰ حکام کو ارسال کی گئی ایک خفیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان قاری شکیل گروپ کے علاقائی امیر تصور کیے جانے والے سجاد عرف چھوٹو نے فلاحی تنظیم کا سٹرکچر بنایا ہے جب کہ اسی کی ہدایت پر کالعدم تنظیم کے عبدالرحمان عرف لمبا اور محمدعرف گلو فلاحی تنظیم کیلئے رقم، بھتہ اور دیگر طریقوں سے رقم اکھٹی کرتےہیں۔
رپورٹ کے مطابق سجاد عرف چھوٹو نے الصافی ویلفیئر کے مختلف عہدیدار مقرر کیے ہیں، جن میں قدیم شاہ مہمند صدر، حاجی نورجہاں مہمند نائب صدر،حاجی امین خان مہمند جنرل سیکریٹری، حمید مہمند ڈپٹی جنرل سیکریٹری، اورنگزیب مہمند فنانس سیکریٹری اور عبدالمنان مہمند آفس سیکریٹری ہیں۔(جاری ہے)
تنظیم کے سٹرکچر میں اس ایک کا وکلاء بھی ونگ ہوگا جو ٹی ٹی پی کے گرفتار اراکین کو قانونی مدد فراہم کرے گا۔سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ انہیں طالبان کی بنائی گئی فلاحی تنظیم کا علم نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق اس فلاحی تنظیم کے نام پر ہر ماہ لاکھوں روپے وصول کیے جارہے ہیں اور اس کے اراکین کی تعداد دو سو سے زائد ہے۔
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.