بھارت کی طرف سے رہا کیے جانے نو پاکستانی لاہور پہنچ گئے

جمعہ 4 جولائی 2014 20:05

بھارت کی طرف سے رہا کیے جانے نو پاکستانی لاہور پہنچ گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جولائی۔2014ء) بھارت کی طرف سے رہا کیے جانے والے نو پاکستانی قیدی واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئے ۔ رہا کئے جانے والے قیدیوں میں پانچ ماہی گیر بھی شامل ہیں، انہیں بھارتی حکام کی طرف سے واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔

(جاری ہے)

رہا ہونے والے پاکستانی شہریوں کا کہنا تھا کہ بھارتی جیلوں میں انہیں انتہائی تکلیف دہ حالات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ وطن آ کر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ بھارتی جیلوں میں قید دیگر پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے بھی اقدام کرے

متعلقہ عنوان :