بھارت نے 9پاکستانیوں قیدیوں کو رہا کردیا

جمعہ 4 جولائی 2014 14:54

بھارت نے 9پاکستانیوں قیدیوں کو رہا کردیا

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014) بھارت نے 9پاکستانیوں قیدیوں کو رہا کرنے کے بعد واہگہ بارڈر پر پاک رینجرز کے حوالے کر دیا ، رہائی پانے والوں میں پانچ ماہی گیر اور چار عام شہری شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز رہا کیے جانے والوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنی ایک بریفنگ میں بتایاتھا کہ بھارتی جیلوں میں اب بھی پاکستان کے 264سویلین اور 116ماہی گیر قید ہیں۔

متعلقہ عنوان :