پینٹاگون نے بھارت کو ہارپورن میزائل فروخت کرنے کا عندیہ دیدیا

جمعرات 3 جولائی 2014 00:13

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جولائی۔2014ء) پینٹاگون نے بھارت کو دو سو ملین ڈالر مالیت کے بحری جہاز شکن ہارپون میزائلوں کی فروخت کا عندیہ دیدیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون دفاعی سلامتی تعاون ادارے کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ کانگریس بھارت کو دو سو ملین ڈالر مالیت کے بحری جہاز شکن ہارپون میزائل فروخت کے فیصلے کے قریب پہنچ چکی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام بھارت امریکہ سٹرٹیجک تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کاحصہ ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ فروخت کئے جانیوالے میزائلوں یو جی ایم 84 ایل ہارپون بلاک ٹو انگالیو لینڈ میزائل ، ٹین یوٹی ایم 84 ایل ہارپون اور دیگر شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :