امریکی شہری نے سمندر میں 31 روز تک رہنے کا عالمی ریکارڈبنا ڈالا

جمعرات 3 جولائی 2014 19:48

امریکی شہری نے سمندر میں 31 روز تک رہنے کا عالمی ریکارڈبنا ڈالا

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء) امریکہ کے ایک شہری نے زیرِ سمندر 31 روز تک رہنے کا ریکارڈ قائم کر دیا،دنیا میں ایسے دیوانوں کی کمی نہیں جو نت نئے ریکارڈز بنانے کے لیے اپنی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالنے سے نہیں چوکتے، ان میں سے ایک امریکہ کے فیبیئن کوسٹیو بھی ہیں۔فیبیئن معروف فرانسیسی بحری ماہر کے پوتے ہیں جنھوں نے فلوریڈا میں 31 روز تک پانی میں رہنے کا ریکارڈ قائم کیا۔

(جاری ہے)

چھیالیس سالہ فیبین نے ایک 43 فٹ لمبی لیبارٹری میں رہ کر فلوریڈا کے پانیوں میں 60 فٹ کی ڈائیو لگائی اور وہاں ایک مہینے سے زائد عرصہ گزارا۔ان کا کہنا تھا کہ اس مہم جوئی کا بنیادی مقصد دنیا بھر کے افراد تک یہ پیغام پہنچانا تھا کہ اپنی آئندہ نسلوں کے لیے سمندروں کا خیال رکھیں، جسے ہم تباہ کر رہے ہیں۔فیبیئن کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر میرے لیے یہ بہت فخر کی بات ہے کیونکہ میرے دادا نے بھی 50 سال قبل بحر احمر میں زیرآب 30 دن گزارے تھے۔فیبیئن کے اس تجربے کے دوران میساچوسٹس انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کو دن میں کئی بار سمندری علاقوں کی چھان بین کا موقع ملا اور انھوں نے بحری زندگی پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا۔