Live Updates

حکومت کی عمران خان کو مذاکرات کی دعوت، تحفظات دور کرینگے،پرویز رشید

بدھ 2 جولائی 2014 20:37

حکومت کی عمران خان کو مذاکرات کی دعوت، تحفظات دور کرینگے،پرویز رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی۔2014ء) حکومت نے ایشوز پر عمران خان کو مذاکرت کی دعوت دے دی ، پرویز رشید کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے تحفظات دور کریں گے ، محاذ آرائی تناؤ اور کشمکش کی فضا آپریشن ضرب عضب پر اثر اندز ہو سکتی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سے پارلیمنٹ کے اندر یا باہر بات چیت کیلئے تیار ہیں ۔

کونسا ایسا مسئلہ ہے جس کا سیاسی حل نہ نکالا جا سکتا ہو۔

(جاری ہے)

عمران خان کی شکایات دور کرنے کو تیار ہیں ۔ ہم بات چیت سے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کا اہم موڑ ہے ، قوم میں تقسیم کا پیغام نہیں جانا چاہئے۔ فوجی ڈکٹیٹر شپ نہیں ، سویلین حکومت قائم ہے ۔ دہشت گردی کا سد باب اتحاد سے ممکن ہے ۔ ہم سب کو متحد ہو کر فوج کے پیچھے کھڑا ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی سیاست جمہوریت کا حصہ ہے لیکن یہ وقت اس کیلئے سازگار نہیں ، وزیر اعظم نواز شریف نے ہمیشہ ڈائیلاگ کی بات کی اب بھی اس کیلئے تیار ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات