جسٹس انور ظہیر جمالی کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر مقررکردیا گیا

بدھ 2 جولائی 2014 20:09

جسٹس انور ظہیر جمالی کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر مقررکردیا گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی۔2014ء) جسٹس انور ظہیر جمالی کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا گیا ہے جو کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

جسٹس ناصر الملک نے گزشتہ روز صدر ممنون حسین کی جانب سے بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کی منظوری اور نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی 5 جولائی کو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہورہے ہیں جس کے بعد 6 جولائی کو جسٹس ناصر الملک چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور 16 اگست 2015 تک اس منصب پر فائز رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :