قومی اسمبلی میں تحفظ پاکستان بل 2014 اتفاق رائے سے منظور
بدھ 2 جولائی 2014 14:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء) سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی تحفظ پاکستان بل 2014 کی منظوری دے دی جس کے بعد بل قانونی شکل اختیار کرتے ہوئے آئندہ 2 سال کے لئے نافذ العمل ہوگا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نواز شریف بھی ایوان میں موجود رہے۔
اجلاس شروع ہوا تو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالونی زاہد حامد نے تحفظ پاکستان بل 2014 منظوری کے لئے پیش کیا جس پر ووٹنگ کے دوران تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کی جانب سے بل پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تاہم شدید تحفظات کے باوجود ایم کیو ایم کی جانب سے بل کی حمایت کی گئی جبکہ تحریک انصاف نے رائے شمالی میں حصہ نہیں لیا۔دوسری جانب جماعت اسلامی کی جانب سے بل کی بھرپور مخالفت کی گئی اور موقف اختیار کیا گیا کہ تحفظ پاکستان بل آئین کے آرٹیکل 8 اور 10 سے متصادم ہے جبکہ ملزم کو گولی مارنے کا اختیار گریڈ 15 کے بجائے گریڈ 17 کے مجاز افسر یا مجسٹریٹ کو دیا جانا چاہیئے تھا۔
(جاری ہے)
قومی اسمبلی
سے منظور کردہ نئے قانون کے تحت سیکیورٹی فورسز پر کسی شخص کو حراست میں لینے کے لئے وارنٹ کی پابندی نہیں ہوگی اور گرفتار شخص کو 60 روز تک حراست میں رکھا جاسکے گا جبکہ خصوصی عدالت کے جج کے پاس ملزم کو 60 روز تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا اختیار ہوگا۔ بل کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ اہلکاروں کو کسی مشتبہ شخص پر گولی چلانے کے لئے گریڈ 15 یا مساوی مجاز افسر کی اجازت لینا ہوگی جبکہ ملزم کے خلاف موبائل فون کا ریکارڈ قابل قبول شہادت ہوگا۔واضح رہے کہ سینیٹ پہلے ہی تحفظ پاکستان بل 2014 کی منظوری دے چکی ہے جبکہ حکومت کو بل کی منظوری کے لئے ملکی دوسری سب سے بڑی سیاسی جماعت پیپلزپارٹی کی خاموش حمایت حاصل تھی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.