میران شاہ میں بارودی سرنگیں بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

منگل 1 جولائی 2014 17:09

میران شاہ میں بارودی سرنگیں بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

میران شاہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2014ء)شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران سیکیورٹی فورسز نے میران شاہ میں کاروائی کے دوران بارودی سرنگیں بنانے والی بڑی فیکٹری برآمد کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا ہے کہ میران شاہ میں بارودی سرنگیں بنانے والی فیکٹری سے بارود سے بھرے 225 سلنڈربرآمدکیےگئے ہیں ، ہرسلنڈر میں 80 سے 100 کلو گرام کا موادموجودہے جبکہ 150خالی سلنڈربھی برآمد ہوئے۔

چھروں اور نٹ بولٹ سے بھرے 400 بیگ اور بارود سے بھرے700 پائپ بھی برآمد کیےگئے ہیں۔ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق فیکٹری سے تربیتی لٹریچر، جسمانی تربیت اور ویلڈنگ کے سامان کے علاوہ 10اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں بھی برآمد کی گئی ہیں ۔