افغانستان گئے متاثرین کو پاکستان کیخلاف استعمال کیا جاسکتا ہے، سراج الحق

منگل 1 جولائی 2014 15:58

افغانستان گئے متاثرین کو پاکستان کیخلاف استعمال کیا جاسکتا ہے، سراج ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ شمالی وزیرستان سے بڑی تعداد افغانستان نقل مکانی کرچکی ہے جنہیں پاکستان کے خلاف استعمال کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ بعض صوبوں کی طرف سے شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کا اپنے صوبوں میں داخلہ بند کرنے کا اعلان افسوس ناک ہے۔

افغانستان نقل مکانی کرنے والے متاثرین کو چاہئے کہ ملک واپس آجائیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ در بدر ہونے والے متاثرین کے لیے حکومتی اقدامات ناکافی ہیں ، ماہ رمضان میں متاثرین کو درپیش مشکلات کے باعث ماہانہ حکومتی امداد بڑھا کر 50ہزار کی جانی چاہئے۔